English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معروف بھارتی اداکار نے حج ادا کرلیا

القمر

بھارتی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار علی اصغر نے بھی فریضہ حج ادا کرلیا۔

نامور کامیڈین کپل شرما کے شو ‘کامیڈی نائٹس وِد کپل’ میں دادی کا مزاحیہ کردار ادا کرنے والے علی اصغر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی چند ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کیں جوکہ دورانِ حج لی گئی تھیں۔

ایک تصویر میں علی اصغر احرام باندھے مکہ کلاک ٹاور کے سامنے کھڑے ہیں، اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے مقرر کیا گیا وقت ہمیشہ پرفیکٹ ہوتا ہے۔

علی اصغر نے خانہ کعبہ کے سامنے دُعا مانگتے ہوئے اپنے ہاتھوں کی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی، اس پوسٹ میں اداکار نے کہا کہ کعبہ وہ جگہ ہے جہاں میں ہمیشہ آنا چاہتا تھا اور میں خاص موقع کے لیے اللہ تعالیٰ کا بےحد شکرگزار ہوں۔

 

 

 

 

 

A post shared by Ali Asgar (@kingaliasgar)

بھارتی اداکار نے عیدالاضحیٰ کی ویڈیو بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں اُنہیں دیگر عازمین حج کے ساتھ خانہ کعبہ کے اطراف میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

 

 

 

A post shared by Ali Asgar (@kingaliasgar)

واضح رہے کہ علی اصغر نے کئی بالی ووڈ فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، وہ مشہور بھارتی ڈرامے ‘کہانی گھر گھر’ کی میں کمل اگروال کے کردار کے لیے کافی مشہور تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے