English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آپریشن عزم استحکام: ملک میں کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں ہوگا، وزیر اعظم

Corruption will not be tolerated

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کے بارے میں غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں،ملک میں کوئی فوجی بڑا آپریشن نہیں ہوگا،  اس آپریشن سے آبادیوں کی نقل مکانی نہیں ہوگی اور یہ مخصوص علاقے میں نہیں ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی کی قابلِ تجدید شمسی توانائی تک رسائی یقینی بنانے کے لیے سولر پینلز پر کسی قسم کی نئی ڈیوٹی نہیں لگائی جائے گی،   کم لاگت قابل تجدید شمسی توانائی ہر شہری تک پہنچائیں گے، معیشت کو مثبت سمت پر گامزن کرنے کے لیے بھرپور منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عزم استحکام ایک کثیر جہتی، مختلف سیکیورٹی اداروں کے تعاون اور پورے ریاستی نظام کا مجموعی قومی وژن ہے، اس مقصد کے لیے کسی نئے و منظم مسلح آپریشن کے بجائے پہلے سے جاری انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے گا، وژن عزم استحکام کے تحت ایسے کسی آپریشن کی شروعات محض غلط فہمی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے