English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ میں ملوث ملزمان گرفتار

القمر

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) ضلع کچھی کی پولیس نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔ یہ بات ایس ایس پی ضلع کچھی کیپٹن (ر) دوست محمد بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی۔ کیپٹن (ر) دوست محمد بگٹی نے کہا کہ کچھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے باپ پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد مگسی پر بختیار آباد کے قریب فائرنگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں کفوہالہ اور نظام ہالہ کا تعلق ہالہ گینگ سے ہے۔ ایس ایس پی کچھی کیپٹن (ر) دوست محمد بگٹی نے کہا کہ ملزمان کے خلاف قومی شاہراہ پر ڈکیتی کے پہلے ہی پانچ مقدمات درج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے