English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی اسمبلی،پاکستان کا امریکی قرار داد پر جوابی قرار داد لانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان کے ساتھ اقتصادی و سرمایہ کاری کے شعبے میں تعلقات کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں قرارداد لانے کا اعلان کردیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں خارجہ پالیسی اور پاکستانی الیکشن2024 سے متعلق امریکی قرارداد پر بات ہوئی۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی قرارداد کا سخت نوٹس لیا ہے، اور اس حوالے سے قومی اسمبلی میں ایک قرارداد پیش کی جائے گی، کچھ چیزیں بہت حساس ہیں جن میں تاخیر نہیں ہوسکتی۔انہوںنے ایوان کوبتایا کہ قرارداد کا مسودہ تیار ہے، ہم نے امریکی قرارداد کا نوٹس لیا اس کا جواب ضرور دیں گے۔انہوںنے کہا کہ ہم بھی کسی ملک کیخلاف ایسی قرارداد لاسکتے ہیں، دیگرممالک کے حوالے سے 50 چیزوں پر تنقید کرسکتے ہیں۔انہوںنے الزام لگایا کہ امریکا میںالیکشن کاسال ہے،پی ٹی آئی نے پاکستان کے خلاف قرارداد منظورکروائی ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ نے کہا ’ قرارداد پاکستان میں سیاسی صورتحال اور انتخابی عمل سے نامکمل واقفیت کا نتیجہ ہے، جب کہ پاکستان دنیا کی دوسری بڑی پارلیمانی جمہوریت اور پانچواں بڑا جمہوری ملک ہے، اور پاکستان اپنے قومی مفاد میں قانون کی حکمرانی پر عمل کرتا ہے۔وزیر خارجہ نے اپوزیشن رہنماؤں سمیت تمام جماعتوں سے امریکی قرارداد کے خلاف مشترکہ موقف اپنانے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کے رد عمل میں مزید کہا گیا ’ ایسی قراردادیں نہ تعمیری ہیں اور نہ ہی بامقصد، پاکستان باہمی احترام اور مفاہمت کی بنیاد پر تعمیری مذاکرات اور رابطوں پر یقین رکھتا ہے، امید ہے امریکی کانگریس پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے میں معاون کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار نہیں، پاکستان 182 ووٹ حاصل کرکے سلامتی کونسل کاغیرمستقل رکن منتخب ہوا، ہم نے ماضی میں اپنے تعلقات دوسرے ملکوں سے خود خراب کیے، خارجہ پالیسی پر ایوان کا خصوصی اجلاس بلانے کی تجویز مناسب ہے۔واضح رہے کہ ایک روزقبل امریکی ایوان نمائندگان سے 7 کے مقابلے میں 368 ووٹوں سے منظور نان بائنڈنگ قرارداد میں کہا گیا تھا کہ 8 فروری کے الیکشن میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کے دعوؤں کی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔ امریکی قرارداد پر دفتر خارجہ نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے امریکی ایوان نمائندگان میں منظور قرارداد کو نوٹ کیا ہے تاہم قرارداد کی منظوری کا وقت اور حالات دوطرفہ تعلقات مثبت محرکات سے مطابقت نہیں رکھتے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے آئینی ترمیم کے لیے اپوزیشن کو اشتراک کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ڈالنے سے متعلق میں حاضر ہوں۔غزہ کی صورتحال پر نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حوالے سے بات ہوئی کہ حکومت کچھ نہیں کررہی، ہم نے اعلان کیافلسطین میں جوکچھ ہو رہا ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان نے غزہ پر اپنی پوزیشن واضح کی ہے، ہم نے کہا غزہ میں جنگ کو فوری بند ہونا چاہیے اور غذائی قلت پیدانہیں ہونی چاہیے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے، ہم نے اپنی غلطیوں سے سی پیک کو بیک فٹ پر ڈالا۔ اپنے سیاسی تعلقات خود خراب کیے جبکہ چین نے انٹرنیشنل ڈیل کرنے والے وفد کوپاکستان بھیجا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ اسلاموفوبیاکے حوالے سے ہم نے دنیا بھر میں آوازاٹھائی ہے، پاکستان یواین کاممبرمنتخب ہوا ہے یہ ہماری کامیابی ہے، ہم غزہ، کشمیر اور اسلاموفوبیا پر اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چندہفتوں میں دوحہ سمٹ ہونے والی ہے اس میں افغانستان اورہم بھی ہوں گے، افغانستان ہمارے ایجنڈے کی پہلی ترجیح ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے