English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیرو میں 7.2 شدت کا زلزلہ‘ سونامی کا انتباہ جاری

القمر

لیما (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک پیرو 7.2 شدت کے زلزلے سے لرز اْٹھا، جس سے شہریوں میں خوف پھیل گیا۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد سونامی الرٹ جاری کردیا گیا۔ جیولوجیکل سروے کے مطابق جنوبی پیرو کے ساحل سے 28 کلومیٹر کی گہرائی میں 7.2 شدت کا شدید زلزلہ آیا۔ وزیر اعظم گسٹاوو ایڈرینزین کا کہنا ہے کہ زلزلے میں کسی کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ممکنہ نقصان کا اندازہ لگا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے