ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدر آباد : جائیداد کے تنازع پر بھتیجی اوربھابھی کو دیوار میں چنوا دیا

حیدر آباد : جائیداد کے تنازع پر ایک سنگ دل شخص نے اپنی بھابھی اور بھتیجی کو دیوار میں چنوا دیا ۔

حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 5 میں ایک سنگ دل شخص نے گھر کی جائیداد کے تنازع پر اپنی بھابھی سے تکرا ر ہوئی جو تلخ کلامی میں بدل گئی ، جس  پر دیور کو غصہ آگیا  ، دیور نے اپنے بچوں سمیت بھابھی اور اپنی بھتیجی کو کمرے میں بند کر کے گیٹ کے آگے ایک دیوار بنوا دی جس سے دونوں ماں بیٹی کمرے میں محصور ہو کر رہ گئیں ۔

پولیس کے مطابق ان کے ایک پڑوسی نے اس سنگ دلی واقع کی اطلاع دی جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس موقع پر پہنچ کر دیوار کو توڑ کر ماں اور بیٹی کو کمرے سے بازیاب کروایا ۔

پولیس کے مطابق خاتون اور اس کے دیور کے درمیان ملکیت پر تنازع چل رہا تھا، خاتون کے دیور اور اس کے بچوں نے مشتعل ہوکر کمرے کی دیوار چنوادی تھی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملوث افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی ہے ۔ مزید برآں اس معاملے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے گا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں