English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب اسمبلی:پاکستان میں انتخابات سے متعلق امریکی کانگریس کی قرارداد کیخلاف  مذمتی قرارداد منظور

لاہور:پنجاب اسمبلی میں پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مذمتی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان  میں منظور ہونے والی پاکستانی انتخابات سے متعلق قرارداد دراصل پاکستان میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کے مترادف ہے۔

لیگی رکن پنجاب اسمبلی احسن رضا خان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ امریکی کانگریس میں قرارداد کا منظور ہونا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سمجھتے ہیں۔  اس کے ذریعے پاکستانی انتخابات کے عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ عام انتخابات میں فرقہ واریت، دھمکیوں، تشدد اور کارروائیاں روکنے کےلیے اقدامات کیے گئے تھے، جسے امریکی قرارداد کے ذریعے متنازع بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں منظور ہونے والی مذمتی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے تمام  ادارے آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان  جمہوری اقدار کا پاسدار ہے جب کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کو ایوان نمائندگان کی قرارداد میں غلط انداز میں پیش کیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے