ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ: حماس سے جھڑپوں میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک، 2 زخمی

  غزہ: شمالی غزہ کی پٹی میں جہادی تنظیم حماس سے لڑائی کے دوران دو اسرائیلی فوجی مارے گئے اور 2 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میٖڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجی کا کہنا ہے کہ غزہ شہر کے شیجائیہ محلے میں حماس کے خلاف یہ آپرین کیا گیا تھا تاہم یہ واقعہ پیش آیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہلاک فوجیوں کی شناخت اسٹاف سارجنٹ یائر ایویتان اور سارجنٹ فرسٹ کلاس یاکر شموئیل ٹیٹلبام کے نام سے ہوئی جن کا تعلق پیراٹروپرز بریگیڈ اور آرمرڈ بریگیڈ سے تھا۔

شیجائیہ میں ہی حماس کی فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو فوجی شدید زخمی بھی ہوئے۔ یہ فوجی شیجائیہ میں الگ الگ واقعات میں مارے گئے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے کہا کہ یہ آپریشن 98 ویں ڈویژن کی طرف سے کیا جارہا ہے کیونکہ وہاں حماس کے مجاہدین دوبارہ منظم ہورہے ہیں۔

یاد رہے کہ اب اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت تعداد 318 ہو گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں