English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی کارروائی کی دھمکی: سعودی عرب کی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت

 بیروت: لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کے خلاف اسرائیل نے غزہ جنگ کے بعد ایک اور جنگی محاذ کھولنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان میں سعودی سفارت خانے کے ترجمان نے کہاہے کہ خطے میں تیزی سے بدلتی کشیدہ صورت حال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے، جس کے پیش نظر ہم نے اپنے شہریوں کو شہر چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان نے مزید کہاکہ لبنان چھوڑنے کے احکاما ت اپنے شہریوں کی جانے بچانے کے والے سے دیے گئے ہیں، اسرائیل اور لبنان کی جنگ کسی وقت بھی شروع ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں لبنان کے جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ٹھکانوں اور متعدد کمانڈرز کو نشانہ بنایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے