English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان میں موسلادھار بارش،لینڈ سلائیڈنگ،6افراد جاں بحق

القمر

کوئٹہ (صباح نیوز) مشرقی بلوچستان کے کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی جبکہ 25افراد زخمی ہو ئے کئی شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند ہو گئیں اور بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں۔ مشرقی بلوچستان کے کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش کے باعث کوئٹہ، چمن، ژوب مغل کوٹ سیکشن پر کوہ سلیمان کے دانہ سر رینج کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ۔لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کوئٹہ ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ دانہ سر کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند ہے، بلوچستان کو خیبرپختونخوا سے ملانے والی این 70 ہائی وے بھی ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں۔ پی ڈی ایم اے حکام نے پشاور، سوات، اسلام آباد اور پنڈی سے آنے والی ٹرانسپورٹ ڈی آئی خان پر روکنے کی ہدایات کی ہے، ژوب اور قلعہ سیف اللہ جانے والی ٹرانسپورٹ کو بھی روکنے کی ہدایت کی گئی ۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق پھنسے مسافروں کو ریسکیو و ریلیف کے لیے ٹیمیں پہنچ گئیں ، لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹانے کے لیے کام جاری ہے ۔ضلع آواران کے مختلف علاقوں میں بھی شدید بارشیں ہوئیں جبکہ سیڈندی میں طغیانی کے باعث آواران کا جھائو سے رابطہ منقطع ہوگیا، وہلی ندی میں طغیانی کے باعث آواران تربت روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔بلوچستان میں 5روز سے جاری بارشوں سے اموات کی تعداد 6ہوگئی جبکہ 25افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے تبدیلی موسمیات وماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ آئندہ مون سون کے دوران ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے جامع موثر اور مشترکہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اتوار کے روز جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ان جامع موثر اور مشترکہ اقدامات کا مقصد ممکنہ سیلاب کے متاثرین اور معیشت پر اس کے اثرات کو کم کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے