English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوشہروفیروز ،تاجر برادری کا محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر کیخلاف احتجاج

القمر

نوشہروفیروز(نمائندہ جسارت)مون سون کی امکانی بارشوں کے باوجود محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے ساکھانی کھڈ ڈسپوزل سمیت شہر کے دیگر ڈسپوزلز کو اپ گریڈ نہ کئے جانے کیخلاف عمرفاروق مارکیٹ کے تاجروں کا رہنما تاجر ایکشن کمیٹی ظفر اقبال حیدری، سوشل ورکر سید ہمایوں شاہ،حاجی نذیر کمبوہ،محمد جمیل کمبوہ و دیگر کی قایادت میں تنظیم کمبوہاں چوک سے ریلی نکال کر عمرفاروق چوک پر دھرنا دیکر شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بڑی افسوس ناک صورتحال ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے نااہل افسران مون سون کی بارشوں کی پیشنگوئی کے باوجود دفاتر میں بیٹھے اے سی کے مزے لوٹ رہے ہیں گزشتہ بارشوں میں عمرفاروق مارکیٹ کے تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا جو صرف محکمہ پبلک ہیلتھ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ساکھانی کھڈ ڈسپوزل کو اپ گریڈ کرنے کیلئے نئے ٹرانسفارمرز،موٹریں،پائپ و دیگر ضروری سامان کئی ماہ سے پہنچا ہوا ہے مگر محکمہ کے پاس اسے انسٹال کرنے کا وقت نہیں اگر شدید بارشیں آگئی تو ہماری مارکیٹ تو پھر سے ڈوب جائیگی اس کا ذمے دار کون ہوگا خدارا مشینری کو فوری انسٹال کرکے تاجروں کی بے چینی دور کی جائے اور شہر کے دیگر ڈسپوزلز پر دھیان دیتے ہوئے ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ پورے شہر کا فائدہ ہو مظاہرین نے دو دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر فوری طور پر مشینری ڈسپوزل پر انسٹال نہیں کی گئی تو محکمہ پبلک ہیلتھ کیخلاف دمادم مست قلندر ہوگا احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے