ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے پی کے ضم اضلاع کیساتھ امتیازی سلوک جاری ہے: مشیر خزانہ

  پشاور: مشیر خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ضم اضلاع سمیت خیبر پختون خوا کے ساتھ امتیازی سلوک جاری ہے۔

مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے پی پر ضم اضلاع کے ملازمین کی تنخواہوں کا 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ ہے، اس کے باوجود وفاقی حکومت 66 ارب روپے ضم اضلاع کو دے رہی ہے۔

مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ وفاق نے آزاد کشمیر کے فنڈز 70 ارب روپے سے بڑھا کر 107 ارب روپے کر دیئے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے فنڈز 51 ارب روپے سے بڑھا کر 68 ارب روپے کر دیئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو اس صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں