English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

درخت کاٹنے پر جھگڑا، با اثر افراد نے فائرنگ کرکے کاشتکار کی گدھی کو مار ڈالا

راولپنڈی : حیدرآباد میں گدھے کی ٹانگ کاٹے جانے کے بعد راولپنڈی میں درندگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جہاں درخت کاٹنے سے منع کرنے پر بااثر افراد نے فائرنگ کرکے کاشتکار کی گدھی کو ہلاک کردیا۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے مکھیال چکری میں درخت کاٹنے پر جھگڑا ہوا جس کے بعد با اثر افراد نے غصہ میں آکر کاشتکار کی گدھی پر فائرنگ کرکے مار دیا۔

گدھی کے مالک کی درخواست پر تھانہ چکری میں 11 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جن میں سے مقدمے میں محمد نواز، ثقلین، صفدر، شکیل اور 7 نامعلوم افراد نامزد ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے