نئی دہلی : بھارت کے اپوزیشن لیڈر اور انڈین نیشنل کانگریس کے رکن راہول گاندھی لوک سبھا میں اپنے خطاب میں درود شریف پڑھنے لگے ۔
لوک سبھا میں اپنے خطاب میں راہول گاندھی نے کہا کہ بی جے پی ہمیشیہ لوگوں میں خوف پیھلاتی رہی ہے میں یہ کہتا ہوں کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ڈرنا کسی سے نہیں یہ لوگ کچھ نھیں بگاڑ سکتے اور قرآن مجید بھی بے خوفی کی بات کرتا ہے ۔
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام عظیم ہستیوں نے عدم تشدد کی بات کی، خوف کو ختم کرنے کی بات کی اور کہا کہ ڈرو نہیں ۔
گاندھی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بی جے پی لیڈر نفرت، خوف اور تشدد پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی لیڈر ہندو ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی نفرت پھیلاتے ہیں۔
راہول گاندھی کے بیان سے بی جے پی ناراض ہوئی اور وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے پوری ہندو برادری پر تشدد کا الزام لگایا ہے۔
نریندر مودی نے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سے اس بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے جواب میں راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی اور آر ایس ایس پورے ہندو سماج نہیں ہیں۔
گرو نانک، بھگوان شیو اور یسوع مسیح کی تصویریں اٹھائے ہوئے، اپوزیشن لیڈر نے بے خوفی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ہندومت، اسلام، سکھ مت، عیسائیت، بدھ مت اور جین مت کا حوالہ دیا۔ گاندھی نے بھگوان شیو کی صفات اور گرو نانک، بدھ، یسوع مسیح اور مہاویر کی تعلیمات کا بھی حوالہ دیا کہ تمام مذاہب اور عظیم لوگ کہتے ہیں، “دڑو مات، دارو مات ( یعنی نہ تو خود ڈرو اور نہ ہی دوسروں کو ڈراؤ ) ۔

