ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ ، 100 سے زائد ہلاک

بھارتی ریاست اترپردیش میں مذہبی تقریب کے دوران بھگنڈر مچنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

واقعہ بروز منگل کو انڈیا کی دارالحکومت نئی دہلی سے تقریباً 200 کلومیٹر (125 میل) جنوب مشرق میں ہاتھرس ضلع کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔ جہاں اترپردیش میں مذہبی رسم کی ادائیگی کیلئے شہریوں کی ایک بڑی تعداد دریائے گنگا کے کنارے موجود تھی کہ جس کے بعد اچانک بھگدڑ مچ گئی۔

اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جن میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں کم از کم 87 افراد کی لاشیں مردہ خانے پہنچ چکی ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق س بات کا امکان ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ بھگدڑ کی وجہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں