ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محرم الحرام میں گورنر سندھ کا جلوسوں میں سبیل لگوانے کا اعلان

governor

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ محرام الحرام کا احترام سب پر فرض ہے، میری جانب سے جلوس میں جگہ جگہ سبیل کا اہتمام ہوگا، جمعہ یا ہفتہ کو تمام مسالک کے علما کو گورنر ہاس بلارہا ہوں۔

گورنر سندھ نے کہاکہ   اشتعال انگیزی پیدا نہ ہو اس لئے تمام مسالک کی میٹنگ بلارہا ہوں، ان 10 دنوں میں ایک دوسرے سے محبت اور پیار کرنے کی ضرورت ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹاؤن ناظمین کو کہتا ہوں ہمارے ایم پی ایز کے فنڈز استعمال کریں، ٹاؤن ناظمین سڑکوں کی کارپیٹنگ کا کام کرانے کیلئے مجھ سے رجوع کریں، بیرونی دشمن یہ نہ سمجھیں پاکستان میں رہنے والے دست وگریبان ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اپنا اپنا کام کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں