English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گھریلو صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی، ٹیرف 48.84 روپے فی یونٹ تک مقرر

expensive

اسلام آباد:حکومت نے بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے ٹیرف میں فی یونٹ 48.84 روپے تک مقرر کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے تجویز کیے گئے مختلف سلیبز میں اضافے کی تفصیلات سامنے آ گئیں، جس کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے ایک یونٹ کا بنیادی ٹیرف 48.84 روپے تک مقرر کیا ہے۔

بجلی کے نرخوں سے متعلق دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کے بنیادی ٹیرف میں 3.95 پیسے سے لے کر 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ تک کا اضافہ منظور کیا گیا ہے۔ اسی طرح نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے ایک تا 100 یونٹ کے استعمال پر ٹیرف میں 7.11 روپے کا اضافہ کرکے 23.59 روپے کردیا گیا ہے۔

ہر ماہ 101 سے 200 یونٹ تک کے استعمال پر فی یونٹ 7 روپے 12 پیسے اضافہ کرکے 30.07 روپے کردیا گیا ہے جب کہ ہر ماہ 201 سے 300 یونٹ تک کے استعمال سے بجلی کا ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے اور 301 سے 400 یونٹ والے صارفین کے لیےٹیرف 7.02 روپے اضافے سے 39.15 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ماہانہ 401 تا 500 یونٹ والے صارفین کے لیے 6.12 روپے اضافہ کرکے قیمت 41.36 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، اسی طرح ہر ماہ 501 سے 600 تک یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ٹیرف پر 6.12 روپے اضافہ کرکے 42.78 روپے جب کہ 601 سے 700 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے ٹیرف میں 6.12 روپے اضافہ کرکے 43.92 روپے فی یونٹ کیا گیا ہے۔ ہر ماہ 700 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا ٹیرف 6.12 روپے بڑھا کر 48.84 روپے کردیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ 3.95،  ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔ ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 3.95 روپے اضافے سے11.69 روپےفی یونٹ مقررکرنے کی تجویز ہے جب کہ ماہانہ 101سے 200 یونٹ استعمال پر پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 4.10 روپے اضافے سے 14.16 روپے فی یونٹ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے