ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی ولی عہد سے امریکی سینیٹر کی ملاقات

جدہ: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی سینیٹر کوری بووکر اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی۔

جدہ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی دوستانہ تعلقات اور تعاون کی صورتوں کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے کئی امور کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر امریکا میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز اور وزیر مملکت اور قومی سلامتی کے مشیر و رکنِ کابینہ ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔

امریکا کی جانب سے ریاض میں واشنگٹن کے سفیر مائیکل ریٹنی اور کئی دیگر ذمے داران ملاقات میں شریک تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں