ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیدرلینڈز: ناٹو کے نئے سربراہ وزارت عظمیٰ سے سبکدوشی کے بعد سائیکل پر روانہ

ناٹو کے نئے سربراہ نیدرلینڈز کی وزارت عظمیٰ سے سبکدوشی کے بعد سائیکل پر سوا ر واپس جارہے ہیں

ایمسٹرڈیم (انٹرنیشنل ڈیسک) ناٹو کے نئے سربراہ اور نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹے نے اپنا عہدہ چھوڑنے کے بعد سادگی کے ساتھ سائیکل پر گھر کی طرف روانہ ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق مارک روٹے نے وزیراعظم ہاؤس کو الوداع کہا اور اپنی سائیکل پر سوار ہو کرسڑک کے کنارے کھڑے درجنوں حاضرین کے پاس سے گزر گئے۔ دوسری جانب سابق ڈچ انٹیلی جنس سربراہ ڈیک شوف نے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔ واضح رہے کہ مارک روٹے ناٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ کی جگہ لیں گے،جن کی 10سالہ مدت ختم ہورہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں