English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میکسیکو : گوئٹے مالا کی سرحد کے قریب ٹرک سے تشدد زدہ 19 لاشیں برآمد

میکسیکو میں فارنسک ٹیم ٹرک سے برآمد ہونے والی لاشوں کی تحقیقات کررہی ہے

میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کی جنوبی ریاست چیاپاس میں گوئٹے مالا کی سرحد کے قریب ایک ٹرک سے 19 لاشیں برآمد ہوئیں۔ مقامی کے مطابق ٹرک میں پائی جانے والی لاشوں میں سے 5 افراد کے جسم میں گولیوں کے زخم موجود تھے۔ لاشوں نے گہرے رنگ کے کپڑے سمیت بارود سے بھری جیکٹس بھی پہنی ہوئی تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 2 منشیات فروشوں کے گروہوں کے درمیان جھگڑے کا شاخسانہ ہے ۔ میکسیکو کی ریاست چیاپاس میں تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے کیوں کہ وہاں منشیات فروش اور انسانی اسمگلر منافع بخش راستوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے لڑ رہے ہیں ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے