English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا انتخابی شکست پر مستعفی ہونے کا اعلان

لندن:وزیراعظم برطانیہ رشی سونک نے ملک کے عام انتخابات میں اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے پارٹی عہدے سے استعفا دینے کا اعلان کردیا۔

پارٹی شکست کے بعد رشی سونک نے 10 ڈاوئنگ اسٹریٹ کے باہراپنا الوداعی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہم انتخابات میں عوام کوڈیلیور نہیں کر پائے، جس کی بنا پرجلد کنگ چارلس کواپنا استعفا پیش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ کیئر اسٹامر ایک مہذب شخص ہیں،جن کا احترام کرتا ہوں۔ نئے لیڈر تک ذمے داری ادا کرتا رہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم بن کرمعاشی بحالی کی بھرپورکوشش کی۔ مہنگائی میں کمی آئی اورملکی معیشت اب ترقی کی جانب گامزن ہے۔

رشی سونک نے کہا کہ مجھے عوام کی ناراضی اور مایوسی کا احساس ہے۔ اس خمیازے کی ذمے داری قبول کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ سر کئیر اسٹارمر کی بطوروزارت عظمیٰ کامیابی پورے ملک کی کامیابی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میں نے سر کئیر اسٹارمر کوان کی کامیابی پر فون کرکے مبارکباد دی ہے۔ برطانوی عوام کا موجودہ فیصلہ ایک سنجیدہ فیصلہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے