English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حماس اور حزب اللہ کی کارروائیوں میں 4 صہیونی فوجی  ہلاک

casualties

 تل ابیب : فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے مختلف کارروائیوں میں چار صہیونی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شجائیہ میں حماس نے طیارہ شکن میزائل داغ کر رائے ملر اور الیشا لوگاسی پلاٹون کمانڈر کو ہلاک کیا ہے، دونوں کی عمر 21 سال تھی جبکہ دوسری جانب حزب اللہ نے کمانڈر محمد ناصر کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جہاں 38 سالہ کمانڈر ایتے گیلیہ سمیت ایک فوجی ہلاک ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے غزہ پر نہتے فلسطینیوں پر مسلسل مظالم ڈھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،عالمی عدالت کے حکم کے باوجود اسرائیل جنگ بندی کے لیے تیار نہیں ہے، عالمی ادارے اسرائیلی جارحیت پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں، غزہ میں حماس سے ون آن ون لڑائی میں اب تک 325 اسرائیلی فوجی جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے