English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مویشیوں کو مختلف امراض سے محفوظ رکھنے کی ویکسین کا عمل جاری

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے لائیو اسٹاک اور فشریز سید نجمی عالم کی خصوصی ہدایت پرڈائریکٹر اینیمل ہسبنڈری حزب اللہ بھٹوکی زیر نگرانی میںصوبے میں مویشیوں کو مختلف امراض سے محفوظ رکھنے کی ویکسین اور علاج کرانے کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں جولائی 2023 سے جون 2024 تک 25557983 مویشیوں کو مختلف امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن کی گئی جس میں ہمیرجک سیپٹیسیمیا کے 8630630، فوٹ ائنڈ مائوتھ 864631،بلیک کوارٹر 1716597، اینتھریکس 288234، میسٹائٹس 135955، اینٹروٹوگزیمیا 821767، کنٹجس کیپرین پلیرونیمونیا 2516576، پیسٹی ڈیسک پیٹائٹس 2554826، شیپ گوٹ پوکس 547351، لمپی اسکن ڈیزیز 81265 اور اینٹی ریبیز 4851 مویشیوں کو بیماریوں سے بچاء کے ٹیکے لگائے گئے۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 1449249 جانوروں کو جگر، لنگس اور پیٹ کی بیماریوں کی دوائیں دی گئی ہیں جبکہ 18533 فارمس، 408189 جانوروں کو اسپرے کیا گیا ہے اور عوام آگاہی کے سلسلے میں 11920 آگاہی سیشنز منعقد کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے