English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی ایئر پورٹ کی فضا میں دو طیارے تصادم سے بال بال بچ گئے

نیو یارک : امریکا کے شہر نیو یارک میں سائراکیوز ہینکاک انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دو طیارے فضا میں تصادم سے بال بال بچ گئے۔ دونوں طیارے ایک دوسرے کے اتنے قریب سے گزرے کہ دونوں طرف مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے جب ایک دوسرے کو کراس کرتے ہوئے گزرے تب اُن کے درمیان فاصلہ صرف 725 فٹ رہ گیا تھا، ایئر پورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرول پینل نے ایک ہی رن وے پر ایک طیارے کو ٹیک آف اور دوسرے کو لینڈنگ کے لیے گرین سگنل دے دیا تھا۔

 سٹی پولیس نے ڈیش کیمرا کے ذریعے جو ریکارڈنگ کی ہے اُس میں دونوں طیاروں کو ایک دوسرے کو کراس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس تصادم کو ٹالنے میں بنیادی کردار اس بات نے ادا کیا کہ ایک طیارہ قریب آتے آتے دائیں طرف اور ایک طیارہ بائیں طرف مڑگیا۔

ایئر ٹریفک کنٹرول میں ریکارڈ کی گئی گفتگو کے مطابق ایک پائلٹ نے گڑبڑ محسوس کرلی تھی اور وضاحت طلب کی تھی جس پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اُس نے ہدایت کی کہ رُخ بدل لیا جائے۔ پائلٹ نے ہدایت پر عمل کرتے ہوئے طیارے کا رُخ بدلا اور یوں تصادم ٹالا جاسکا۔

دی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اس غلطی کے مرتکب افراد کے تعین کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ایک طیارہ امریکن ایئر لائنز کی علاقائی شاخ امریکن ایگل کا اور دوسرا ڈیلٹا کنکشن نامی ایئر لائنز کا تھا، یہ دونوں تجارتی پروازیں تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے