English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مالدار امریکی تو ٹیکس چور نکلے، کریک ڈاؤن میں ایک ارب ڈالر کی وصولی 

امریکا میں انتہائی مالدار طبقے سے ٹیکس وصولی شروع کردی گئی ہے۔ یہ وصولی ٹیکس چوری روکنے کے اقدامات کے تحت ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا ہے کہ ہائی اینڈ ٹیکس پیئرز یعنی انتہائی مالدار طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد ایک زمانے سے ٹیکس چورارہے ہیں۔ کریک ڈاؤن میں ایک ارب ڈالر وصول کیے گئے ہیں۔

میڈیا کی رپورٹس میں آتا رہا ہے کہ ہر سال امریکا میں انتہائی مالدار طبقے کے لوگ مجموعی طور پر 150 ارب ڈالر کی ٹیکس چوری کرتے ہیں۔ محکمہ خزانہ پر اس حوالے سے سُستی برتنے اور نیم دِلانہ اقدامات کرنے کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔

ایک انگریزی اخبار کے مطابق انٹرنل ریونیو سروس (آئی آر ایس) نے اشرافیہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے وصولی کی مہم تیز کردی ہے۔ امریکی وزیرِ خزانہ جینیٹ ییلن کہتی ہیں کہ فی الحال 1600 ہائی اینڈ ٹیکس چوروں کو ہدف بنایا گیا ہے تاہم مجموعی طور پر ایک لاکھ سے زائد افراد سے چرایا ہوا ٹیکس وصول کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

جینیٹ ییلن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا بھر میں ٹیکس چوری کی جاتی رہی ہے اور اعلیٰ طبقے کے لوگ اِس معاملے میں نمایاں رہے ہیں۔ آئی آر ایس کے کمشنر ڈینیل ورفل کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری کا معاملہ آسان نہیں۔ جو لوگ ٹیکس چراتے ہیں وہ بنیادی طور پر قوانین میں پائی جانے والی خامیوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے