ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی 8 اور 9 محرم الحرام کو طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

Accidents during stormy rains in Punjab

لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پورے صوبے  میں    8 اور 9 محرم الحرام کو  طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اےکا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ جلوسوں کی انتظامیہ موسمی شدت کو مدنظر رکھ کرحفاظتی تدابیراختیارکریں۔

ترجمان نے کہاکہ  جلوس کے شرکا بارشوں شروع ہونے کے بعد خصوصی طور پر  بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ رکھیں، عزادارین سمیت شہری  دریاؤں، ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کریں۔

خیال  رہے کہ پنجاب میں گذشتہ  دنوں کی طوفانی بارشوں میں بھی سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں