لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پورے صوبے میں 8 اور 9 محرم الحرام کو طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اےکا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ جلوسوں کی انتظامیہ موسمی شدت کو مدنظر رکھ کرحفاظتی تدابیراختیارکریں۔
ترجمان نے کہاکہ جلوس کے شرکا بارشوں شروع ہونے کے بعد خصوصی طور پر بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ رکھیں، عزادارین سمیت شہری دریاؤں، ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کریں۔
خیال رہے کہ پنجاب میں گذشتہ دنوں کی طوفانی بارشوں میں بھی سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
