اسلام آباد:پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والی معظم جتوئی کو اغوا کرلیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مظفر گڑھ سے ایم این اے معظم جتوئی کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ یہ سب سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جو ناقابل تصور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معظم جتوئی پہلے ہی پی ٹی آئی میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کرا چکے۔ بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا کہ ہمارے رکن قومی اسمبلی کو فوری رہا کیا جائے۔
دوسری جانب رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے اپنے گھر پر چھاپے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں میرے گھر کے دروازے توڑے گئے۔ نہوں نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، بیان حلفی بھی جمع کرا دیا ہے۔ جمشید دستی نے چیف جسٹس پاکستان واقعےکا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
