ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین: 14منزلہ شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی سے 16افراد ہلاک

چین میں شاپنگ سینٹر کی عمارت آگ کے شعلوں میں گھری ہوئی ہے

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں 14 منزلہ شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی سے 16افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق امدادی کارروائیوں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کچھ افراد علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ گئے۔ امدادی کاموں کے دوران 30 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا،جب کہ اسپتال میں زیر علاج افراد میں سے 3 کی حالت ہے۔فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا تاہم چین میں حفاظتی تدابیر کے کمزور معیارات کی وجہ سے عمارتوں میں آگ لگنا عام ہے۔ جنوری میں ایک اسٹور میں آگ لگنے سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں