English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سائبر سیکورٹی سسٹم میں خرابی :دنیا بھر میں پروازیں ، مالیاتی ونشریاتی ادارے متاثر

القمر

اسلام آباد/ لندن/ نیویارک (آن لائن) پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں بڑے پیمانے پر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سسٹم میں خرابی پیدا ہو گئی جس کے باعث بینکس، ائر لائنز، ائرپورٹس، میڈیا آئوٹ لیٹس میں کام شدید متاثر ہوا ہے ، دنیا بھر میں کمپنیوں کو خدمات کی فراہمی میں مشکلات، کاروباری ادارے لین دین نہ کرسکے، برطانوی میڈیا کے مطابق سڈنی، بارسلونا، میڈریڈ اور برلن ائرپورٹس پر کئی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں جب کہ برطانیہ میں ٹرین سروس متاثر اور لندن اسٹاک ایکسچینج میں بھی کام معطل ہوگیا ہے۔امریکی ایئرلائنز نے بھی تمام پروازیں روک دی ہیں۔دنیا بھر میں مائیکرو سوفٹ کے سسٹم میں بہت بڑے پیمانے پر خرابیاں پیدا ہوئی ہیں۔ بڑے بینک، میڈیاآوٹ لیٹ اور ائر لائنز میں آئی ٹی کے شعبے بندش کا شکار ہیں۔بتایاگیا ہے کہ آئی ٹی سسٹم میں خرابی کے باعث لندن سٹاک ایکسچینج گروپ کے پلیٹ فارم کو بھی بندش کا سامنا ہے۔آئی ٹی کے شعبے کی بندش کے باعث برطانیہ میں ٹرین سروس بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ٹرین کمپنیوں نے مسافروں کو خبردار کیا ہے۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں تمام پروازیں گراؤنڈ کردی گئیں۔ جرمنی کے برلن ائر پورٹ نے بھی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ ہسپانوی کے ائر پورٹس سے بھی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔آئی ٹی سروس متاثر ہونے سے برطانیہ میں پروازیں تعطل کا شکار ہوگئیں۔برطانیہ کے نشریاتی ادارے’’اسکائے نیوز ‘‘کی سروسز معطل ہوگئیں،بی بی سی کی ویب سائٹ بھی بارباربندش کا شکار ہونے لگی۔آئی ٹی سروس متاثر ہونے سے برطانیہ میں ریلوے سروسز بھی متاثرہوئیں،فی خرابی کے باعث لندن سٹاک ایکسچینج کو بھی مسائل کا سامنا ہے۔آئی ٹی سروس متاثر ہونے سے جرمنی کے برلن ائرپورٹ پرپروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں، مائیکرو سافٹ نے بیان میں کہاصورت حال سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں۔پاکستان میں بھی انٹرنیٹ سروس جزوی تعطل کا شکار رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے