English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلیے روابط موثر بنائے جائیں، ڈویژنل کمشنر

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر بلال احمد میمن کی زیر صدارت شہباز بلڈنگ میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2010 اور 2022 کی بارشوں او ر سیلاب کو مد نظر رکھتے ہوئے کثیر الجہتی حکمت عملی اور مون سون کی بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے باہمی روابط کو موثر بنایا جائے۔ اجلاس میں احسن علی قریشی، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، محکمہ ایریگیشن، واساکے افسران موجود تھے، جبکہ ڈی سی ٹنڈو محمد خان، ڈی سی ٹنڈو الہیار، ڈی سی بدین، ڈی سی دادو، ڈی سی ٹھٹھہ، ڈی سی مٹیاری نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں مون سون کی ممکنہ بارشوں اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے کمشنر کو آگاہ کیاگیا۔ اجلاس میں کمشنر نے کہا کہ مون سون کے دوران ریسکیو اور ریلیف سے متعلق کسی بھی مد میں فنڈز کی کمی کے بارے میں مکمل تفصیلات سمیت فوری کمشنر آفس کو آگاہ کیا جائے تاکہ قبل ازوقت متعلقہ حکام سے بات کرکے مطلوبہ فنڈزجاری کروائے جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے