English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت:پجاری نے اپنے بھگوان کا مجسمہ توڑ کر الزام مسلمانوں پر لگادیا

نئی دہلی:بھارت خودکو  جمہوریت کا  سب سے بڑا دعویدارقراردیتا ہے ،مگر آئے روز مسلمانوں کے ساتھ تعصب میں بھی دنیا میں سب سے آگے ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی خاطر مسلمان نوجوانوں کو پھنسانے کے لیے مندر کے ایک پجاری نے اپنے مذہب کی بھی پروا نہیں کی۔پجاری نے اپنے گنیش بھگوان کی مورتی کو چکنا چور کرڈالا۔

بعد ازاں تحقیقات میں پتا چلا کہ پجاری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا اپنے علاقے کے 2 مسلمان نوجوانوں کے ساتھ پہلے سے ہی تنازع چل رہا تھا، پجاری نے خود ہی بھگوان کا مجسمہ پاش پاش کرکے ان مسلمان نوجوانوں کو جھوٹے کیس میں پھنساکر پولیس سے شکایت کی۔رپورٹ کے مطابق ہندو پجاری نے 16 جولائی کو علاقے کے تھانے میں مقدمہ درج کرایاتھا،جس میں 2 مسلمان نوجوانوں پر مندر میں نصب گنیش کی مورتی کوٹکڑے ٹکڑے کرنے کا الزام لگایا تھا۔

واقعہ صوبائی علاقے کے ضلع سدھارتھ نگر میں رونما ہوا، جہاں مندر کے پجاری نے اپنے جھوٹے پروپیگنڈے کا اعتراف بھی کرلیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مقدمے میں کرچ رام نامی پجاری نے اس واقعے کو واضح طور پر فرقہ وارانہ رنگ دینے کی بھرپور کوشش کی تھی۔جہاں معاملے کی مزید تفتیش کے لیے اعلیٰ حکام اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی ایک کمیٹی نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔اعلیٰ حکام کے دورے پرہندو پجاری کے جھوٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا کہ مورتی کو2 مسلمان نوجوانوں نے نہیں بلکہ خود پجاری نے ٹکڑے ٹکڑے کردیا تھا۔

 رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران بڑی حیرت اس وقت ہوئی جب مورتی توڑی گئی،ایسے میں وہاں 8 سے 10 سال کی عمر کے کچھ بچے کھیل رہے تھے،ان بچوں نے گواہی دی کہ بھگوان کے مجسمے کو سادھو بابا نے پاش پاش کیا۔ بعدازاں پجاری کے جرم قبول کرنے پر اعلیٰ حکام کی جانب سے اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے