English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئے انتخابات کیلیے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار ہے‘ فضل الرحمن کا دعویٰ

القمر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ شفاف الیکشن کیلیے پاکستان تحریک انصاف اسمبلیوں سے استعفوں اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار ہے اور پی ٹی آئی نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلیے کمیٹی بنا دی جس کی سربراہی کامران مرتضیٰ کریں گے اور کمیٹی میں مولانا لطف الرحمان، فضل غفور، اسلم غوری اور مولانا امجد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی پی ٹی آئی سے مذاکرات کرے گی اور مشاورت سے حکمت عملی طے کریگی، دیگر سیاسی جماعتوں سے اختلاف رائے ہے، پی ٹی آئی سے تلخیاں تھیں، ان کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جارہے ہیں۔ سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں بھی حقیقی مینڈیٹ نہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی بے بس ہیں، خیرخواہی میں کہا تھا کہ ن لیگ پیپلزپارٹی حکومت نہ لے، پیپلزپارٹی و ن لیگ کو حکومت کی ذمہ داری راس نہیں آرہی، شفاف انتخابات کے بغیر ملک میں امن آئے گا نہ ہی معاشی استحکام۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ معاشی استحکام کیلیے سیاسی استحکام لازمی ہے، اس کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ملک اب مزید کسی ایڈونچر یا مارشل لا کا متحمل نہیں ہوسکتا، حالات اور اختیارات اب ان کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں، اسٹیبلشمنٹ اپنی پالیسی پر ردوبدل کرے ایسے ملک نہیں چلے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے