اسلام آباد: تحریک انصاف( پی ٹی آئی) رہنما علی محمد خان کاکہنا ہے کہ فارم 47 والوں کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے، پی ٹی آئی کے پی اسمبلی توڑے گی نہ ہی قومی اسمبلی سے استعفی دے گی۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ لوٹا ہوا مینڈیٹ واپس لے کر حکومت بنائیں گے، جس کے وزیرِ اعظم بانی پی ٹی آئی ہوں گے، نااہلوں کو پارلیمنٹ سے بھگاکر لوگوں کو انصاف دلائیں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے غریب کا جینا محال ہوگیا ہے، عوام دو وقت روٹی کے حصول کے لیے خودکشیاں کررہی ہے، روزمرہ سمیت تمام چیزوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہے۔

