سعودی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میںمسلمانوں کے پاسبان خانہ کعبہ کو ہر سال کی طرح امسال بھی بابرکتی غسل دینے کے لیے ایک پروقار اورسالانہ تقریب کا ہتمام کیا گیا۔تقریب میں حسب روایت حرمین انتظامیہ، کسوہ فیکٹری اور اعلیٰ سعودی حکومتی ارکان نے بڑے ذوق و شوق سے اس بابرکتی فریضے میں حصہ لیا۔
اعلیٰ حکام کے مطابق خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے غسل دیاگیا۔جس میںمکہ مکرمہ کے ڈپٹی گورنر، سعودی وزیر حج اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے بھی غسلِ کعبہ میں حصہ لیا۔
