ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ کا نیا کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد: نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا نئے توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت سے مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کے نئے ریفرنس سے متعلق سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔

نیب ٹیم نے ملزمان کی تفتیش سے متعلق پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کی اور نیب کے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے مزید 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

احتساب عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع کر دی۔

یاد رہے کہ 14 جولائی کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانے کے نئے ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں