ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگادیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگادیا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کو پارلیمنٹ کے اندر کیمپ لگانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

بھوک ہڑتالی کیمپ میں چیئر مین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر سمیت اسد قیصر، شیخ وقاص ،علی محمد خان، فلک ناز چترالی اور دیگر بھی موجود۔

 پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ہم سے جو زیادتیاں ہورہی ہیں اس پر ہم تحفظات کا اظہار کررہے ہیں ،ہمارے تحفظات تھے جو  اسپیکر کے پاس لے کر آئے تھے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے تحفظات ہیں کہ اس ایوان میں بہت سے اجنبی بیٹھے ہیں۔ ،غیر آئینی اور غیر قانونی کام ہورہے ہیں، ہم اس ایوان کی سربلندی کے لیے یہاں بیٹھے ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں