English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل کا خان یونس میں تیسری بار آپریشن، بمباری سے 81 فلسطینی شہید، 200 سے زائد زخمی

غزہ :اسرائیلی بمباری سے علاقہ ناقابل رہائش ہونے کے باعث بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی کررہے ہیں

 غزہ:اسرائیلی فوج نے خان یونس میں تیسری بار آپریشن شروع کردیا، مشرقی علاقے میں رہائشی عمارتوں اور بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری سے 81نہتے فلسطینی شہید جبکہ 200سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی افواج نے لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کو دوبارہ جبری بے دخلی کا حکم دے دیا جبکہ غزہ کے دیگر علاقوں میں بھی صیہونی افواج کے حملے جاری ہیں۔ 

غزہ شہر میں اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کا قافلہ بھی اسرائیلی حملے کی زد میں آیا۔ادھر غزہ میں مزید دو اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوگئے، اسرائیلی فوج نے یرغمالیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی، غزہ میں دستی بم دھماکے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک ہو گیا۔

دوسری جانب لبنان سے حزب اللہ نے اسرائیل کے فوجی بنکرز کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے