ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی پی این ای کا پنجاب کمیٹی کی تشکیل کا اعلان

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے سال 2024-25کے لیے پنجاب کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کمیٹی 2024-25کا چیئرمین ایاز خان، ڈپٹی چیئرمین محمد حیدر امین کو مقرر کیا گیا ہے، دیگر اراکین میں کاظم خان، بابر نظامی، ضیا ءتنولی، جمیل اطہر قاضی، ندیم بسرا، ڈاکٹر زبیر محمود، ذوالفقار احمد راحت، علی احمد ڈھلوں، احمد شفیق، تنویر شوکت، وقاص طارق فاروق، محمد اویس رازی، فرخ شہباز وڑائچ، محمد اکمل چوہان، سردار عبید علیم، سردار طاہرمحمود، امتیاز احمد روحانی، شہزاد امین، عثمان غنی سیفی، سید انتظار حسین زنجانی، اسلم میاں، علی ارباز خان اور صفدر علی خان شامل ہیں۔ اس کمیٹی کا مقصد صوبہ پنجاب میں کام کرنے والے سی پی این ای کے رکن اخبارات و جرائد کے مفادات کا تحفظ کرنا، پرنٹ میڈیا کی سرگرمیاں جیسے فنکشنز، ورکشاپس اور سیمینارز وغیرہ کا انعقاد کرناتاکہ پرنٹ میڈیا کے معیارات کو فروغ دیا جاسکے۔پنجاب میں سی پی این ای کے اجلاس اور فنکشنز کے انعقاد میں اسٹینڈنگ کمیٹی کی معاونت کرنا، سیکرٹری جنرل/ اسٹینڈنگ کمیٹی کی طرف سے تفویض کردہ دیگر امور کی انجام دہی یقینی بنانا،پریس سے متعلق امور پر غور کرنا اور انہیں اسٹینڈنگ کمیٹی کو پیش کرنا۔ پریس کے کردار اور اہمیت کو اجاگرکرنے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں