ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیڈا کے سِکھوں اور ہندوؤں میں ٹھن گئی

کینیڈا کی پارلیمنٹ کے رکن چندر آریہ کو خالصتان نواز سکھ لیڈر گُر پتونت سنگھ پنوں نے اپنے ہم خیال لوگوں سمیت بھارت واپس چلے جانے کا مشورہ دیا ہے۔

چندر آریہ نے حال ہی میں کینیڈا میں چند مندروں کی بے حرمتی کرنے والوں پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ کینیڈا کی سرزمین پر آباد ہندوؤں اور سکھوں کو لڑانا چاہتے ہیں۔

گُرپتونت سنگھ پنوں کو بھارتی حکومت نے مطلوب دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔ اُن کا تعلق خالصتان کے قیام کی تحریک سے ہے۔ گُرپتونت سنگھ کینیڈین سکھوں میں خالصتان نواز ذہنیت پیدا کرنے کے حوالے سے خاصے متحرک رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں خالصتان نواز سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل کے بعد سے کینیڈا اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی در آئی ہے۔ کینیڈا میں آباد سکھوں نے اس قتل میں بھارت کا ہاتھ ہونے کی بات کہی تھی۔ کینیڈین حکومت نے تحقیقات کے بعد بھارت سے بات کی تھی جس پر بھارتی حکومت بپھر گئی اور ہردیپ سنگھ نِجر کے قتل میں کسی بھارتی باشندے کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی۔

کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کا جھکاؤ کینیڈا میں آباد سکھوں کی طرف رہا ہے۔ انہوں نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ٹکرانے میں بھی خوف محسوس نہیں کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں