ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیل آؤٹ پیکیج:آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہونے کا امکان

budget deficit

اسلام آباد:پاکستان کیلیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فریقین کے مابین اسٹاف لیول کا معاہدہ رواں ماہ (12 جولائی کو)طے پایا تھا، جس کے بعد پاکستان کے لیے سات ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے حوالے سے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کے وسط میں ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں وزارت خزانہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کے 4 سے 6 ہفتوں بعد حتمی منظوری دے گا، تاہم بورڈاجلاس سے پہلے پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دہانی حاصل کرنا ہوگی۔ علاوہ ازیں ماحولیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کے لیے فنڈنگ پر جلد بات چیت متوقع ہے۔ آئی ایم ایف نے کلائمٹ فنانسنگ کےلیے پاکستان کی مجوزہ درخواست پر غورکا عندیہ دیا ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق طویل مدتی ترجیحی منصوبوں کی نشاندہی کرناہوگی جب کہ آئی ایم ایف کا آر ایس ایف پروگرام سستی اور طویل مدتی فنانسنگ فراہم کرتا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اس مقصد کے لیے دیگر عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں