ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے‘وزیراعظم،نوجوانوں کے یکساں روزگار کیلیے مربوط لائحہ عمل تیار کر نیکی ہدایت

اسلام آباد (اے پی پی،صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے،پاکستان کی معیشت کی بحالی کیلیے کڑوے فیصلے کرنا پڑے۔ہم نے ریاست کو سیاست پر ترجیح دے کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔خیبر پختونخوا بالخصوص ضم شدہ اضلاع کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ان اضلاع میں بہتر تعلیم کی فراہمی کے لیے دانش سکولز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور متعلقہ اعلی حکام بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے نائب وزیراعظم کی زیر صدارت ایک کمیٹی قائم کر دی جو خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں کے مسائل کا پائیدار حل تلاش کرے گی۔علاوہ ازیںوزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کو یکساں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے مربوط لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی نوجوان آبادی ہمارا اثاثہ ہے، ملکی ترقی نوجوانوں کی فلاح و بہبود سے جڑی ہے،نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے اجلاس یہاں منعقد ہوا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان آبادی پاکستان کا اثاثہ ہے اور ملکی ترقی ان کی فلاح و بہبود سے جڑی ہوئی ہے،پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو وسائل فراہم کیے جائیں تو وہ ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں،نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کو یکساں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے مربوط لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ قبل ازیںوزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں پاک فوج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کی پذیرائی کی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے کامیابی سے آپریشن کرکے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا،پاک فوج کے افسران و جوان ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے پاک کرنے کیلیے دن رات کوشاں ہیں۔دریں اثناء وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تجارت کے فروغ اور تنظیم کی اصلاحات کے ایجنڈے کے لئے مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او)کے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل خسرو نوزیری سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خسرو نوزیری نے وزیراعظم کو ای سی او کے اقدامات اور اپنی تعیناتی کے دوران ای سی او کو بحال کرنے کے اپنے اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں