English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شوگرملزمالکان چینی برآمد کرنے کی اجازت لینے کیلیے سرگرم

القمر

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) شوگر ملز مالکان حکومت سے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی کی برآمد کی اجازت ملنے کے بعد دوبارہ سرگرم ہوگئے ہیں۔ شوگر ملز مالکان نے حکومت سے مزید 12 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کیلیے اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق چینی کے اضافی اسٹاک سے درپیش مالی مسائل بے قابو ہو رہے ہیں، انڈسٹری کو چینی کی پیداواری لاگت بڑھنے پر نقصان کاسامنا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق پچھلے کرشنگ سیزن کا فاضل ذخیرہ رکھنے کے اخراجات سے بھی بھاری نقصان ہے، چینی کی بین الاقوامی قیمتیں مسلسل نیچے گر رہی ہیں۔ شوگر ملزایسوسی ایشن کے مطابق پالیسی فیصلہ نہ ہونے سے ملک کو پہلے ہی 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوچکا۔ حکومت سے تصدیق شدہ 12 لاکھ ٹن اضافی اسٹاک کی برآمد کیلیے اجازت کی درخواست ہے۔ اعلامیہ کے مطابق نومبر کے آخر تک اضافی اسٹاک بڑھ کر 15 لاکھ میٹرک ٹن ہو جائے گا، آنے والے کرشنگ سیزن میں بہت کم وقت رہ گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے