لاہور/اسلام آباد (نمائندہ جسارت)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق کی قیادت میں مرکزی و صوبائی نظم 29 جولائی کو دھرنے میں شرکت کے لیے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے عوامی مطالبات کے حق میں جاری دھرنے میں خواتین سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے ،ڈاکٹر حمیرا طارق کے ہمراہ ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید ،ڈپٹی سیکرٹری سمیحہ راحیل قاضی ،عفت سجاد اور شمالی و وسطی پنجاب کی ذمہ داران شرکت کریں گی۔
