ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی پی پیز معاہدوں کو کسی صورت تبدیل نہیں کریں گے: وزیر توانائی

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نےکہا ہےکہ آئی پی پیز معاہدوں کو کسی صورت تبدیل نہیں کریں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز معاہدوں کو کسی صورت تبدیل نہیں کریں گے، آئی پی پیز سے معاہدے یکطرفہ طور پر ختم کر کے ریکوڈک کی طرح 900 ملین ڈالر کے جرمانے ادا نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، آئی پی پیز سے کیپیسٹی ادائیگیوں سے متعلق مذاکرات کئے جا سکتے ہیں، ڈالر 2015 کے ریٹ پر رہتا تو کیپیسٹی ادائیگیاں 2100 ارب روپے کے بجائے 800 ارب روپے ہوتیں۔

وزیر توانائی نے بتایا کہ دورہ چین میں پاور سیکٹر کو چینی قرضے کی ری پروفائلنگ کیلئے بات ہوئی ہے۔

اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ چینی پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقلی سے ڈھائی روپے فی یونٹ کمی آ سکتی ہے، قرضوں کی ری پروفائلنگ سے جتنا فائدہ ہوگا صارفین کو پہنچائیں گے، جامشورو پاور پلانٹ کو ہم خود مقامی کوئلے پر منتقل کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں