English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کسی کے قتل کا فتویٰ دینے کا اختیار کسی کے پاس نہیں ہے، عطا تارڑ

We never put the issue

راولپنڈی: وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ  تارڑ نے کہا ہے کہ کسی کے قتل کا فتویٰ دینے کا اختیار کسی کے پاس نہیں ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کو کسی کے عقیدے پر سوالات اٹھانے کا حق کس نے دیا؟ ہم نفرت پھیلانے والوں اور قتل کے فتوے دینے والوں کیخلاف آہینی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ اور کیا یہ دین اسلام کو سمجھتے بھی ہیں کہ ایسے اعلانات کرنے شروع کردیے؟ عقیدہ ختم نبوت کے بغیر دین نامکمل ہے۔ آپ ﷺ کے اوپر ایمان کامل کے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ پریس ریلیز جاری کی گئی تو پھر اس بات کی کیا گنجائش ہے کہ قتل کے فتوی جاری کیے جائیں اور عقیدے پر تحفظات کا اظہار کیا جائے؟ یہ بتائیں کہ یہ حق کس نے دیا آپ کو؟  قتل کے فتوے جاری کرنے کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں۔ یہ اب مذمت سے آگے کا کام ہے، یہ رواج شروع ہوگیا ہے کہ سر قلم کرو اور پیسے لے لو، ہم ایسا کرنے والوں کو روکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب ختم نبوت پہ ایمان رکھتے ہیں۔ سپریم کورٹ کی پریس ریلیز میں بھی اس کا اعادہ کیا گیا۔ بغیر تحقیق کے، بغیر پریس ریلیز کو دیکھے قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قانون کو نافذ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، جو کیا گیا ہے اس پر ایف آئی آر بھی درج ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے