English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری، مزید 70 فلسطینی شہید

فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر حملے کرکے مزید 70 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی طیاروں کی بمباری سے 70 بے گھر فلسطینی شہید جبکہ 105 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی بمباری سے کئی زخمی افراد عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار 363 تک پہنچ گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 90 ہزار 923 سے تجاوز کر گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے