اسلام آباد:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر ،با لا ئی وسطی پنجاب ، اسلام آباد ، با لا ئی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، جنو ب مشر قی سندھ اور جنو بی بلو چستان میں تیز ہوائوں اورجھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا ، پنجاب، اسلام آباد، سندھ، شمالی اورجنوب مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارش کے باعث شمال مشرقی پنجاب، کراچی سمیت زیریں سندھ کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

