ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے بجلی بلز کی آخری تاریخ میں 10 دن کی توسیع کی ہدایت کردی

اسلام آباد:وزیراعظم نے بجلی کے بلز کی آخری تاریخ میں 10 دن کی توسیع کی ہدایت جاری کردی۔

پاور ڈویژن کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے لیے صارفین کو مقررہ تاریخ میں 10 دن کی توسیع دے دی جائے۔

وزیراعظم کی جانب سے بجلی صارفین کی مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بل جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

اعلامیے  میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کے جولائی اور اگست کے بلز کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں 10 دن کی توسیع ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں