بدین (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی بدین شیراز نذیرکی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راہو انسپکٹر غلام مصطفیٰ عاقلانی نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرکہ مقدمہ الزام نمبر 138/2023 بجرم 392,34 تعزیرات پاکستان کے کیس میں مطلوب ملزمان ابراہیم نہڑیو اور عبدالغفور نہڑیو کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل سی ڈی 70 اور جرم میں استعمال کیا گیا پستول برآمد کرلیا گیا ہے ملزمان نے کچھ وقت قبل نامی وسیم کمبوہ سے موٹر سائیکل چھینی تھی۔ ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راہو نے مزید کارروائی کے دوران گٹکا فروش ملزم شان مسیح کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 200 دیسی گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ تلہار انسپکٹر منظور احمد جمالی نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرکے راشد گوپانگ سے چھینی گئی موٹر سائیکل 125 برآمد کرکے مالک کے حوالے کردی ہے۔ایس ایچ او تھانہ تلہار نے مزید کارروائی کے دوران گٹکا فروش ملزم فیصل سونارو کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 500 دیسی گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو باگو سب انسپکٹر رمیز حیدر نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرکے اقدام قتل کے کیس میں مطلوب روپوش نامی جمن ملاح کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پستول اور 3 کارتوس برآمد کرلیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو باگو نے اسٹاف کے ہمراہ جوے کے اڈے پر چھاپا مارکر 10 جواریوں کو رنگ ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے گرفتار ملزمان میں یعقوب عمرانی وقار جونیجو زاہد جت علی نواز ملاح شاہجہاں شیخ غلام مصطفیٰ ملاح ربڈنو میمن عثمان ملاح فدا حسین اور وشنو کولھی شامل ہیں پولیس نے جوے کے اڈے سے 4200 روپے نقد اور تاش برآمد کر لیے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈوباگو نے کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم ممتاز ملاح کو 20 لیٹرز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ نندو انسپکٹر مولچند میگہواڑ نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرکے آئس فروخت کرنے والے ملزم مہر علی شاہ کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 10 گرام آئس برآمد کرلی گئی ہے۔ایس ایچ او تھانہ نندو نے مزید کارروائی کے دوران گٹکا فروش ملزم گل حسن ملاح کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 220 سفینہ ساشے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی سب انسپکٹر آصف محمود کیانی نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرکے دیسی شراب فروخت کرنے والے ملزم اکبر علی کنبھار کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 43 بوتلیں دیسی شراب کی برآمد کرلی گئی ہیں۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی نے مزید کارروائی کے دوران دیسی شراب فروخت کرنے والے ملزم پریم کمار کولھی کو 8 لیٹرز دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام علی نے مزید کارروائی کے دوران گٹکا فروش ملزم شکیل احمد کہوسو کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 220 سفینہ ساشے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری نے اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کارروائی کرکے گٹکا فروش ملزم صدام حسین خاصخیلی کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 200 گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ ماتلی انسپکٹر غلام حیدر پنہور نے اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کارروائی کرکے گٹکا فروش ملزم برکت عرف بالی مگنھار کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 200 دیسی گٹکے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر عِلاول خاصخیلی نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرکے وسکی سپلائر ملزم محمد حسین ملاح کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے قبضے سے 5 وسکی پنٹس برآمد کر لی گئی ہیں۔
